دو طریقوں سے
امیدوار کو ملازمت پر رکھنے کے دو طریقے ہیں، ایک جاب پوسٹ کرکے اور دوسرا بغیر جاب پوسٹ کیے
آئیے دونوں طریقوں کو جانتے ہیں
اگر آپ بغیر جاب پوسٹ کیے کسی کو ملازمت پر رکھنا چاہتے ہیں تو کینڈیڈیٹ پیج پر جائیں اور کینڈیڈیٹس کی پروفائل دیکھیں جو آپ کے لیے اور آپ کی جاب کے لیے ٖفٹ ہو اسے آپ انوائٹ کر سکتے ہیں یا لیٹر کے ذریعے اسے میسیج بھیج سکتے ہیں ۔ لیکن یہ محنت بھرا کام ہے۔ آپ کو اپنے مناسب کینڈیڈیٹ ڈھونڈنے کے لیے بہت وقت لگانا پڑے گا اور بہت سارے لوگوں کی پروفائل پڑھنی پڑے گی ۔
دوسرا اور سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک جاب پوسٹ کردیں جس میں آپ جاب کے متعلق تمام معلومات لکھ دیں مثلا کیا کام کرنا ہے ،کتنی سیلری ہے،کیا سہولیات ہیں ،کہاں کام کرنا ہے وغیرہ اور یہ کہ آپ کو کیسا بندہ چاہیے ،کس لیول کا ،کس صلاحیت کا وغیرہ ،اس سے ہوگا کہ ہمارے ڈاٹا بیس میں موجود اس میچ کے تمام امیدواروں کے پاس نوٹیفکشن چلا جاےگا اور آپ کے مطلوبہ لوگ خود ہی آپ کی جاب پر آکے اپلائی کریں گے ،پھر اس میں جس کو آپ سب سے اچھا اور اپنے معیار کے لائق سمجھیں اسے آسانی سے ہائر کر سکتے ہیں،
اپلیکشن کیسے ایکسپٹ کریں ،
اپنے ڈیش بورڈ کے مینو پر جائیں ۔آپ کو’’ آل اپلیکنٹس ’’کا آپشن ملے گا ۔اس پر کلک کریں ۔اب تک جتنے لوگوں نے بھی آپ کی جاب پر اپلائی کیا ہے سب کی فہرست آپ کے سامنے کھل کر آجاے گی ۔
اور سب کی پروفائل کے نیچے آپ کو یہ دو بٹں نظر آئیں گے’’پریویو’’اور ’’ایکشنز’’۔
یہاں ’’پریویو’’ پر کلک کرکے آپ اس امیدوار کے پوری تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں ۔اور اس کا سی۔وی۔ڈاؤنلوڈکر سکتے ہیں ۔واٹس اپ اور چیٹ کر سکتے ہیں۔
اور ’’ایکشنز ’’پر کلک کرنے یہ آپشنر کھل جائیں گے ۔
،کریٹ میٹنگ، ای میل ٹو کینڈیڈیٹ، ریجکٹ،ڈلیٹ،
کریٹ میٹنگ پر کلک کرکے آپ امیدوار کے ساتھ اپنی میٹنگ متعین کر سکتے ہیں ،خواہ نارمل ملاقات ہو یا زوم ایپ پر
ای میل ٹو کینڈیڈیٹ ،پر کلک کرکے آپ کینڈیڈیٹ کو اپنا میسیج یا جواب بھیج سکتے ہیں ۔
ریجکٹ پر کلک کرنے سے امیدوار کو رجکشن کا میسیج چلا جائے گا اور اسے معلوم ہوجاے گا کہ آپ نے اسے ابھی ناپسند کر دیا ہے۔
اور ڈیلیٹ پر کلک کرنے سے کینڈیڈیٹ آپ کی فہرست سے ڈلیٹ ہوجا گا۔
اور آپ یہ سب ساری چیزیں ’’مینیج جاب‘‘ کے آپشن پر جاکر بھی کرسکتے ہیں ۔
مینیج جاب پر کلک کریں ،اپنی متعلقہ جاب پر جائیں، اور اور اسے دائیں بائیں کھسکائیں ۔آپ کو بہت سارے آپ شن نظر آئیں گے۔ پھر جس ایکش کی ضرورت ہو آپ اس کا پر کلک کرکے امیدوار سے رابطہ ،یا ریجکشن کرسکتے ہیں ،اسی میٹنگ متعین کر سکتے ہیں ،،کال کرسکتے ہیں اور سی۔وی۔ ریزیومے وغیرہ بھی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔