(پروفائل کیسے بنائیں ،(علما کےلیے*
آپ کو ہوم پیج پر یہ دو آپشن نظر آئیں گے
I am job seeker
I am an employer
اگر آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں تو آئی ایم جاب سیکر پر کِلِک کریں
پھر آپ رجسٹر پیج پر چلے جائیں گے۔
آپ کے سامنے login/signup ڈایلاگ باکس کھل جائے گا۔
لاگن اِن فارم کے نیچے ہی رجسٹریشن فارم ہوگا ، وہاں پھر سے دیکھ لیں کہ آپ کا کون سا خانہ سلیکٹ ہے۔
پھر اپنا نام لکھیں
یوزر نیم ڈالیں ( یوزر نیم میں صرف پہلا حرف بڑا رکھیں اور کہیں کوئی اسپیس نہ دیں )
اپنا ایمیل ایڈریس لکھیں
اور پاس ورڈ سیٹ کریں ( خیال رہے پاسورڈ مضبوط ڈالیں جو نمبر حروف اور علامات کا مرکب ہو)
پھر کنفرم پاسورڈ میں دوبارہ وہی پاسورڈ ڈالیں اور سائن اَپ پر کل کریں۔
اب آپ کے ای میل پر ایک ایکٹویشن میسیج جاے گا یہ کنفرم کرنے کے لیے کہ آپ خود ہی اکاؤنٹ بنارہے ہیں اور کوئی دوسرا آپ کے نام پر فراڈ نہیں کر رہا ہے لھذا ایکٹویشن لنک پر کلک کریں آپ کا اکاؤنٹ ایکٹویٹ ہو جاے گا۔
اب آپ کا اکاؤنٹ بن گیا ۔
پروفائل بنائیں ۔
اب آپ کو پروفائل بنانے کے لیے کہا جاے گا۔ جس میں آپ سے کچھ ذاتی معلومات مثلاً آپ کے حالیہ اور گذشتہ کیریر سے متعلق چند باتیں بھر نے کو کہا جاے گا۔ تقریباً چودہ پندرہ معلومات آپ کو بھرنے ہوں گے ۔ان چودہ پندرہ میں سے اگر آپ چھ سات بھی ٹھیک سے بھرتے ہیں اور آپ کی پروفائل کا اسکور 50 پرسینٹ سے اوپر ہوجاتا ہے تو بھی کافی ہے (خیال رہے پروفائل اسکور کم از کم پچاس ہونا ضروری ہے تو ہی آپ کسی جاب پر اپلائی کر پائیں گے)
یہاں آپ کا نام اور ایمیل پہلے سے بھرا ہوگا۔
١) اب یہاں اپنی تاریخ پیدائش اور فون نمبر ڈالیں یہ اس لیے ضروری ہے تاکہ آپ کی عمر کے مناسب جاب پر آپ کو اطلاع دی جاسکے۔ (اگر تاریخ سلیکٹ کرنے میں آپ کے موبائل میں دقت آے تو کلینڈر کا سائڈبار پکڑ کر اوپر نیچے کریں، آسانی سے ہو جائے گا)
٢) اس کے بعد سیکٹر میں وہ وہ کام سلیکٹ کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں یا کر سکتے ہیں ۔
٣) پھر جاب ٹائٹل میں آپ اپنی موجودہ ملازمت (اگر ہے) یا پچھلی کا نام لکھیں اور تنخواہ بھریں جو آپ کی تھی یا جتنا آپ چاہتے ہیں
٤) ڈسکرپشن میں نام پتہ اور تعلیم کےعلاوہ اپنے متعلق کچھ خاص باتیں لکھیں, مثلا اآپ کا مشرب، آپ کس سے بیعت ہیں وغیرہ ۔
٥) اَدَھر اِنفارمیشن میں اپنی تعلیمی لیاقت ، عمر، صنف اور میدان عمل سلیکٹ کریں ۔
پھر سوشل لِنکس میں آپ چاہیں تو اپنے فیسبک،ٹوئٹر وغیرہ کا لنک کاپی پیسٹ کردیں ۔ اس سے لوگ آپ کی فیسبک وغیرہ کی آئیڈی دیکھ سکیں گے
٦) پھر اپنا ملک، اسٹیٹ اور ضلع سلیکٹ کرکے سیو کر دیں۔
ریزیومے بنائیں
٧) اس کے بعد آپ کا ریزیومے کا آپشن آے گا ۔یہاں پر آپ کَوَر لیٹر میں اپنا مختصر مگر جامع ترین تعارف لکھیں، گویا یہ آپ کی شناخت کا حرف اول ہوگا اور اس کے ذریعے آپ کسی کو قائل کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو کیوں اپنے یہاں ملازمت پر رکھے۔ لہذا بہت سوچ کر اور عمدہ ترین لکھیں۔
٨) پھر اسکِل میں اپنے اضافی ہنر لکھیں مثلا آپ کاتب ہیں، مضمون نگار ،نعت خواں یا مقرر ہیں وغیرہ
٩) ایجوکیشن میں اپنے مدرسے کا نام لکھیں جہاں سے آپ فارغ ہیں ، سنہ فراغت اور کس بیچ میں آپ تھے وہ متعین کریں
١٠) ایکسپیرینس کے خانے میں اپنے تجربات لکھیں ،کہاں کہاں آپ نے پڑھایا کتنے دنوں تک پڑھایا کس عہدے پر تھے وغیرہ
١١) پورٹ فولیو میں اپنے کارنامے اور یوٹیوب وغیرہ پر آپ کی تقریر کا لنک سیٹ کریں۔ یہاں پر آپ اپنی نعت و تقریر و قرات کی پانچ سے زائد نمونوں کی لنک ڈال سکتے ہیں،
١٢) ایکسپرٹیز میں اپنی مہارت لکھیں مثلأ آپ منطق اور تفسیر میں ماہر ہیں کس حدتک ماہر ہیں؟ مثلاً 80 پرسنٹ ماہر ہے وغیرہ
١٣) لینگویج میں وہ زبانیں لکھیں جو آپ جانتے ہیں مثلاً عربی فارسی انگریزی پھر یہ کہ آپ اس زبان میں ابتدائی درجہ کی شُد بُد رکھتے ہیں یا درمیانی یا اعلی درجے کی۔ پھر اس ابتدائی یا اعلی میں کتنے نمبر کے لایق اپنے کو سمجھتے ہیں
١٤) پھر اس کے بعد آنر وایوارڈ کے آپشن میں اب تک آپ کو جو انعامات و اعزازات ملے ہوں اور جس کارنامے پر ملے ہوں وہ لکھیں۔
سی وی اپلوڈ کریں
اب سی وی اپلوڈ کا آپشن اے گا۔
سی وی بنیادی طور ایک تعارفی پرچہ ہوتا ہے جس میں ایک صفحے کے اندر آپ کے متعلق سب کچھ لکھا ہوتا ہے جو آپ بتانا چاہتے ہیں اور جسے دیکھ کر ایک ہی نظر میں ملازمت دینے والا آپ کو جان لیتا ہے۔ اسے بنانے کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ۔ آپ ریزیومے والے صفحے پر جائیں گے تو آپ کو اوبر ہی ڈاؤنلوڈ ریزیومے کا آپشن ہو ملے گا ۔ ڈاونلوڈ پر کِلِک کریں ۔ اب تک آپ نے جو بھی معلومات اپنے متعلق یہاں بھری ہیں سب کے ساتھ ایک ریزیومے تیار ہو کر ڈاؤنلوڈ ہوجائے گا ۔ اب پھر سی وی والے پیج پر جائیں اور اپلوڈ سی وی پر کِلِک کریں ڈاؤنلوڈ فولڈر سے اپنا نیا نیا آپ کے نام کا فائل سلیکٹ کریں اور اپلوڈ کردیں ۔
آپ کی پروفائل ١٠٠٪ مکمل ہوگئی اب آپ جو بھی جاب چاہیں اپلائی کرسکتے ہیں اور پروفائل سو پرسنٹ مکمل ہونےکے سبب آپ سب سے اوپر رینک کریں گے
جاب پر اپلائی کیسے کریں
آپ کی پروفائل کا اسکور پچاس پرسنٹ ہوجانے پر آپ کسی بھی جاب پر اپلائی کرنے کے اہل ہو جائں گے
اب آپ کو جو بھی جاپ پسند آئے اس کو اوپن کریں اور اپلائی بٹن پر کلک کریں
آپ کے سامنے ایک باکس کھل جاے گا جس میں دو آپشن ہوں گے ’’اپلوڈ سی وی‘‘ اور ’’اپلوڈ کور لیٹر’’۔
سی وی یعنی آپ کا تعارف نامہ مع آپ کی تعلیمی لیاقت وتجربات کے بیان کے اگر آپ نے پہلے سے اپنے متعلق تمام ضروری معلومات اپنی پروفائل میں لکھا ہوا ہے تو ریزیومے کے آپشن پر جائیں اور ڈاونلوڈ سی وی پر کلک کریں فورا آپ کا سی وی بن کر تیار ہو جاے گا اسے اپلوڈ کر دیں یا اگر آپ نے پہلے سے تعارف نامہ تیار کر رکھا ہے تو ُپی ڈی ایف وغیرہ کی شکل میں اسے بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں
اور کور لیٹر میں یہ لکھیں کہ آپ منتخبہ جاب کےلیے کیوں فٹ ہیں اور آپ اس کام کو کتنے ذمہ دارانہ طور پر کر سکتے ہیں تاکہ ایمپلائر دوسرے امیدواروں پر آپ کو ترجیح دے سکے۔
اگر آپ سی وی اپلوڈ نہیں کرتے ہیں یا کور لیٹر نہیں لکھتے ہیں تو بھی اپلائی پر کلک کرنے سے آپ کی جاب اپلائی ہو جاے گی لیکن اس وقت آپ کی جاب لگنے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں کیونکہ ایمپلائر آپ کے بارے میں کچھ جانتا نہیں ہوگا۔