جاب پر اپلائی کیسے کریں
سب سے پہلے رجسڑیشن کریں اور پروفائل بنائیں
آپ کی پروفائل کا اسکور پچاس پرسنٹ ہوجانے پر آپ کسی بھی جاب پر اپلائی کرنے کے اہل ہو جائں گے
اب آپ کو جو بھی جاپ پسند آئے اس کو اوپن کریں اور اپلائی بٹن پر کلک کریں
آپ کے سامنے ایک باکس کھل جاے گا جس میں دو آپشن ہوں گے ’’اپلوڈ سی وی‘‘ اور ’’اپلوڈ کور لیٹر’’۔
سی وی یعنی آپ کا تعارف نامہ مع آپ کی تعلیمی لیاقت وتجربات کے بیان کے اگر آپ نے پہلے سے اپنے متعلق تمام ضروری معلومات اپنی پروفائل میں لکھا ہوا ہے تو ریزیومے کے آپشن پر جائیں اور ڈاونلوڈ سی وی پر کلک کریں فورا آپ کا سی وی بن کر تیار ہو جاے گا اسے اپلوڈ کر دیں یا اگر آپ نے پہلے سے تعارف نامہ تیار کر رکھا ہے تو ُپی ڈی ایف وغیرہ کی شکل میں اسے بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں
اور کور لیٹر میں یہ لکھیں کہ آپ منتخبہ جاب کےلیے کیوں فٹ ہیں اور آپ اس کام کو کتنے ذمہ دارانہ طور پر کر سکتے ہیں تاکہ ایمپلائر دوسرے امیدواروں پر آپ کو ترجیح دے سکے۔
اگر آپ سی وی اپلوڈ نہیں کرتے ہیں یا کور لیٹر نہیں لکھتے ہیں تو بھی اپلائی پر کلک کرنے سے آپ کی جاب اپلائی ہو جاے گی لیکن اس وقت آپ کی جاب لگنے کے امکانات کم ہو سکتے ہیں کیونکہ ایمپلائر آپ کے بارے میں کچھ جانتا نہیں ہوگا۔
آپ کے اپلائی کرتے ہی فورا ایمپلائر کو ای میل چلا جاےگا کہ آپ نے اس کی پوسٹ کردہ فلاں جاب پر اپلائی کیا ہے پھر جب وہ اپنا اکاؤنٹ اوپن کرے گا تو اس کے ڈیش بورڈ پر آپ کی پروفائک شو کرے گی ۔ اگر اسے آپ پسند آئے تو وہ آپ کو فورا کانٹیکٹ کرسکتا ہے۔ یا متعدد امیدواروں میں سے آپ کو منتخب کرکے انٹریویو اور میٹنگ کےلیے شارٹ لسٹڈ کرسکتا ہے
ایمپلائر کے آپ سے کونٹیکٹ کرنے کے یہ پانچ طریقے ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں
اگر آپ نے پروفائل میں اپنا نمبر ڈالا ہے تو ایمپلائر آپ کو کال کرسکتا ہے
واٹس ایپ کے ذریعے ، واٹسپ بٹن پر کلک کرتے ہی وہ آپ کے واٹس اپ پر چلا آے گا
ای میل کے ذریعے ، ایمپلائر آپ کو ای میل کے ذریعے بھی کانٹیکٹ کر سکتا ہے ۔لھذا اس کے ای میل کرتے ہیں آپ کو نوٹیفکیشن آجاے گا جسے آپ اپنے جی میل ایپ میں یا اپنے اکاؤنٹ کے ڈیش بورڈ میں ای میل آپشن پر جاکے پڑٖھ سکتے ہیں اور جواب دے سکتے ہیں
ویب سائٹ پر موجود چیٹ ایپ کے ذریعے ، یہاں سے بھی ایمپلائر آپ کو کانٹیکٹ کر سکتا ہے ۔اور آپ اس سے بات کر سکتے ہیں۔
زوم میٹنگ کے ذریعے ، آپ کی پروفائل دیکھ کر ایمپلائر اگر آپ کو رکھنا چاہے گا تو آپ کو شارٹ لسٹڈ کرکے زوم ایپ پر یا نارمل میٹنگ کے لیے آپ کو انوائٹ کرسکتا ہے ۔اور آپ دونوں آگے کا اپنا معاملہ طے کرسکتے ہیں