کیا ہوا ؟واٹس ایپ گروپ میں جگہ ڈال کر فون کال سے پریشان ہو گئے ؟
فون کال سے بچنے کا حل یہاں ہے۔
آپ کو اپنے یہاں امام مؤذن یا مدرس یا سفیر کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ علماے کرام کے واٹس گروپ میں جگہ اور اپنا نمبر شیئر کرتے ہیں کہ جس سے خواہشمند لوگ آپ سے رابطہ کر پائیں
لیکن رابطہ کرنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ان کے فون اٹھا اٹھا کر آپ تھک جاتے ہیں
اور کبھی تو جگہ پُر ہونے کے بعد بھی لوگ فون کرتے رہتے ہیں
اس لیے بہت سے لوگ نمبر شیئر کرتے ہوئے یہ قید لگا دیتے ہیں کہ صرف واٹس اپ کریں، فون نہ کریں ،لیکن اس قید کا کچھ اثر نہیں ہوتا ہے ۔
آپ کو اسی کثرت فون سے بچانے کے لیے ہم ایک حل لائے ہیں
جس کے ذریعے آپ کثرت فون کی پریشانی سے بھی بچ پائیں گے اور کثیر علماے کرام مع ان کی تفصیلات کے آپ سے رابطہ بھی کر سکیں گے۔
آپ کو کرنا یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس جگہ ہے اور آپ کو حافظ یا عالم کی تلاش ہے تو کسی بھی گروپ میں یا سوشل میڈیا پر اپنا نمبر ڈائرکٹ شیئر نہ کریں بلکہ پہلے اس ویب سائٹ پر جائیں Mudarrisandimam.com
اور یہاں جگہ کی ساری تفصیلات بھر دیں مثلاً کیا کام کرنا ہے، کتنی تنخواہ ہوگی کیا سہولیات آپ دیں گے
آپ کے مدرسے یا مسجد کا نام اور آپ کا موبائل نمبر وغیرہ بھی۔ اس کے بعد جگہ پوسٹ کردیں
اب یہ ویب سائٹ آپ کے موبائل نمبر کو لنک میں تبدیل کر کےجگہ کی تفصیلات بیان کرنے والی ایک لنک بنا کر دے دے گی۔
اس لنک کو اب آپ جس گروپ میں چاہیں شیئر کریں علماے کرام لنک پر کلک کر کے جگہ کی تفصیلات دیکھ سکیں گے اور آپ کی جاب پر اپلائی بھی کر سکیں گے لیکن آپ کو فون نہیں آئے گا بلکہ صرف آپ کو میسیج آیے گا اور اپلائی کرنے والوں کے نمبر آپ کے پاس آئیں گے
اب آپ جس کو چاہیں ان کی تفصیلات دیکھنے کے بعد خود کال کرسکتے ہیں
جگہ کیسے پوسٹ کریں؟
ویب سائٹ کھولیں اور یہاں کِلِک کریں
مجھے عالم کی تلاش ہے
ایک اکاؤنٹ بنائیں جیسے
اس کے بعد اس تین لائن پر کلک کریں اور *پوسٹ اے جاب* کا آپشن ہر کلک کریں
پھر جاب ٹائٹل میں جگہ کی سرخی لکھیں
اور ڈسکرپشن میں اس کے متعلق کچھ تفصیلات درج کریں جیسے
پھر جاب سیکٹر میں کام کی لائن( امامت،تدریس وغیرہ)سلیکٹ کریں
جاب ٹائپ میں مستقل یا عارضی سلیکٹ کریں
اور سکِل کے اندر وہ خصوصی صلاحیت لکھیں جو آپ کے اپنے مطلوب شخص میں ضروری طور پر چاہتے ہیں جیسے
پھر سیلری میں وہ تنخواہ لکھیں جو آپ دینا چاہتے ہے
اور کرنسی ٹائپ میں انڈیا لکھیں
باقی تینوں خانے (کرنسی پوزیشن،اور سیپریٹر )خالی چھوڑ دیں۔ ان کا کوئی کام نہیں ہے جیسے
Other information
پھر اگر تجربہ کا چاہیے تو ایکسپیرینس میں سال سیلکٹ کریں کم سے کم کتنا تجربہ چاہیے
ورنہ تو فریشر کردیں
ضرورت کے مطابق عالم یا عالمہ کے حساب سے جینڈر سلکیٹ کریں
کوالفکیشن میں معیار تعلیم سلیکٹ کریں کہ آپ کو کتنا پڑھا امیدوار چاہیے
اور ورک میتھڈ میں کام کی کیفیت آنلائن یا آف لائن سلیکٹ کریں جیسے
پھر مکمل پتہ بھر کر
Terms کے آپشن پر کلک کریں اور جاب پوسٹ کردیں
اب آپ کی جاب پوسٹ ہو گئ
اور اس کا لنک جہاں چاہیں شیئر کریں
علماے کرام آپ کی جاب پر اپلائی کریں گے لیکن کوئی آپ کو کال نہیں کرے گا بلکہ اس کا ایمیل آپ کو آجاے گا۔