عصری اداروں سے فارغین کے لیے تو کئی ایپس اور ویب سائٹس ہیں جہاں سے وہ اپنے اِسکل اور ہنر کے مطابق بہترین جاب تلاش کر سکتے ہیں۔
لیکن مدارس سے فارغین کے لیے اب تک ایسا کوئی ویب سایٹ یا ایپ موجود نہیں تھا۔
جس وجہ سے علماے کرام کو جگہ کی تلاش میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
اس کی وجہ یہ ہےکہ جب کسی عالم دین کو علم دین پڑھانے یا حافظ قرآن کو تراویح سنانے کے لیے جگہ کی تلاش ہوتی ہے
تو وہ کسی بڑے عالم دین یا زیادہ جان پہچان والے عالم سے اپنے لیے جگہ ڈھونڈنے کا عریضہ پیش کرتے ہیں۔
اولًا تو کسی بھی عالم کے پاس ہمیشہ جگہ ہوتی نہیں ہے۔ اور جب ہوتی بھی ہے تو بہت محدود یعنی صرف دو تین۔ اگر جگہ مَن پسند نہ ہو تو بھی خواہی نہ خواہی کسی ایک کو قبو ل کرنا ہی پڑتا ہے ورنہ تو صرف لَمبا انتظار حصے میں آتا ہے۔
لیکن Mudarrisandimam.com
پر دیش کے الگ الگ علاقوں سے متعدد جگہیں ہر وقت موجود ہیں۔جہاں پر لوگ اپنی اپنی ضرورتوں کے مطابق اپنی من پسند جگہ کا انتخاب کرکے اَپلائی(Apply) کر سکتے ہیں۔
بَر وقت اگر آپ کے مَن پسند کوئی جگہ نہ ہو، تو بھی کوئی نہ کوئی جگہ ضرور موجود ہوگی۔ اور آپ کسی انتظار کے بغیر اس جگہ پر Apply کر سکتے ہیں۔
یا اگر آپ انتظار کریں اور چیک کرتے رہیں تو آپ کو ایک دو دن میں آپ کی من پسند جگہ بھی مل سکتی ہے۔
ان شاءاللہ عزوجل ۔
اس لیے Mudarrisandimam.com
اس کاستعمال علماے کرام کے لیے بہت ہی مفید ہے۔
ابھی ابتدائی مراحل ہیں ۔تو ممکن ہے کہ آپ کو ایک دو دن میں ہی کوئی اچھی جگہ نہ مل سکے۔
لیکن ہمارے ساتھ ضرور جڑیں۔ آپ نہ ہوں گے تو جگہ کس کے لیے آئے گی۔ اور آپ کے زیادہ سے زیادہ جڑنے سے زیادہ اچھی جگہیں آئیں گی۔ لِھٰذا آپ کا ساتھ ہی ہماری طاقت ہے۔
ان شاء اللہ عزوجل جلد ہی یہاں آپ کی محبتوں کا ثمرہ نظر آۓ گا۔
ہماری ویب سائٹ ایک نان پروفٹ ایبل ویب سائٹ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف علماے کرام کی خدمت کرنا ہے۔ اسی لیے اس کی تمام سروِسِیز بالکل فری ہیں۔۔لھذا آپ حضرات کو اس سے خوب فائدہ اٹھانا چاہیے ۔