(تنظیم والوں کےلیے) رجسٹریشن کریں اور پروفائل بنائیں
ہوم پیج پر آپ کو دو آپشن نظر آئیں گے
I am a jobseeker
I am an employer
آگر آپ ایک اسلامک جاب ایمپلائر ہیں اور آپ کو عالم حافظ یا مدرس امام کی ضرورت ہے تو آئی ایم اَن ایمپلائر پر کلک کریں ۔ آپ کے سامنے رجسٹریشن فارم ہوگا ، وہاں پھر سے دیکھ لیں کہ آپ کا کون سا خانہ سلیکٹ ہے۔
پھر اپنا نام لکھیں
یوزر نیم ڈالیں ( یوزر نیم میں صرف پہلا حرف بڑا رکھیں اور کہیں کوئی اسپیس نہ دیں )
اپنا ایمیل ایڈریس لکھیں
اور پاس ورڈ سیٹ کریں ( خیال رہے پاسورڈ مضبوط ڈالیں جو نمبر حروف اور علامات کا مرکب ہو)
پھر کنفرم پاسورڈ میں دوبارہ وہی پاسورڈ ڈالیں
اپنا فون نمبر ڈالیں
اپنی تنظیم ،مسجد یا مدرسے کا نام لکھیں
اور سیکٹر سلیکٹ کریں یعنی آپ کو کس کام کے لیے آدمی چاہیے۔امامت، تدریس یا تراویح وغیرہ۔
اور سائن اَپ پر کِلِک کریں۔
اب آپ کے ای میل پر ایک ایکٹویشن میسیج آئے گا ۔ ای میل میں جائیں اور ایکٹویشن لنک پر کلک کریں
اب اکاؤنٹ چالو ہو جاے گا یہ اس لیے ہے تاکہ آپ کا ای میل یوز کرکے کوئی دوسرا فراڈ نہ کر سکے
اب آپ کا اکاؤنٹ بن گیا ۔
پروفائل بنائیں ۔
١) یہاں پر آپ کا نام، تنظیم یا مسجد مدرسے کا نام فون نمبر اور ایمیل ایڈریس بھرا ہوا ملے گا ۔اگر فون نمبر آپ نے پہلے نہیں بھرا تھا تو اب بھر لیں۔
٢) اس کے بعد اگر تنظیم کی کوئی ویب سائٹ ہے تو لنک کاپی کریں
٣) پھر سیکٹر سلیکٹ کریں
پھر تنظیم یا ادارہ کے بننے کی تاریخ ڈالیں اور ڈسکرپشن میں تنظیم یا ادارہ کا تعارف لکھ دیں۔
٦) سوشل لِنکش میں تنظیم یا ادارے کا کوئی فیسبک ٹویٹر اکاؤنٹ ہو تو اسے جوڑ دیں
٧) اور ایڈریس بھر دیں
پھر آپ جاب پوسٹ کر سکتے ہیں ۔
جاب پوسٹ کیسے کریں
١) سب سے پہلے آپ جاب ٹایٹل یعنی سرخی قائم کریں مثلاً مسجد کے لیے امام ، درس نظامی کے لیے مدرس یا تراویح کے لیے حافظ وغیرہ ۔
٢) پھر ڈسکرپشن میں جاب کے متعلق لکھیں کیا کام کرنا ہے ۔مثلاً: صبح چار گھنٹہ حفظ پڑھانا ہے، رات کو نگرانی کرنی ہے، اور بچوں کو نماز کے لیے جگانا بھی ہے وغیرہ وغیرہ جو بھی آپ کام لینا چاہتے ہیں سب لکھ دیں۔
٣) پھر جاب اپلائی کی ڈیڈ لائن آخری تاریخ لکھیں کہ کب تک اپلائی کیا جاسکتا ہے ۔
٤) پھر سیکٹر سلیکٹ کر لیں۔ (
٥) پھر جاب ٹائپ لکھیں عارضی یا مستقل وغیرہ
٦) پھر جاب اپلائی ٹایپ میں انٹرنل رہنے دیں
٧) اور سیلری میں کم سے کم جتنا آپ دینا چاہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جتنا آپ دے سکتے ہیں وہ لکھیں ۔
٨) کرنسی ٹائپ میں انڈین سلیکٹ کریں
اَدَھر انفارمیشن میں
٩) آفرڈ سیلری یعنی کتنا آپ دینا چاہتے ہیں ،
١٠) کیریر لیول کس معیار کا آدمی آپ کو چاہیے
١١) کتنے سال تجربے والا چاہیے یا کوئی تجربہ ضروری نہیں ہے
١٢) کس صنف کا چاہیے
١٣) کس میدان کا چاہیے
١٤) اور کتنے تعلیمی لیاقت کا چاہیے سب بھر دیں) اور ایڈریس بھر کر جاب پوسٹ کردیں
آب کی جاب اب ٹیم ریویو کے لیے چلی جائے گی اور چار گھنٹے کے اندر آپ سے کنفرم کرکے پبلش ہو جائے گی
اگر آپ سے جاب پوسٹ کرنے میں کوئی غلطی ہو گئی ہے تو آپ مینیج جاب سے پر جاکر اسے پھر سے درست کرکے اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔